Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کا میئر جماعت اسلامی سے ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

کراچی کا میئر جماعت اسلامی سے ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

جاتے جاتے حکومت نے پاکستان کا برا حال کر دیا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی سے ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں نے شہر کا بیڑا غرق کیا ہوا ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ میں سیلاب کو بنیاد بنا کر الیکشنز کو آگے بڑھایا، کراچی سے ہر کوئی ووٹ لیتا ہے لیکن یہ شہر کسی کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی سے ہونا چاہیے، اس لیے ہم نے کورٹ کا دروازہ بجایا ہے، اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دینگے، ٹیکس ہم دیتے ہیں تو ملک چلتا ہے، پچھلے سال مشکل حالاتوں میں بھی ہم نے ٹیکس سب سے زیادہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، ہم اپنی بچوں کو روزگار کے مواقع دینگے، اس شہر میں جماعت اسلامی کا میئر ہو گا تو ہم دیکھیں گے کہ کون ہمارا حق ہڑپ کرتا ہے، ہم عوامی احتجاج کا دائرہ بھی بڑھاہیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ جب تک ہمارے مسائل حل نہیں ہونگے تب تک ہماری تحریک جاری رہے گی، ان سے اب کراچی کے لوگوں کے حقوق چھین کر لیں گے، جیفکو گراونڈ کو جلد ہی مافیا سے آزاد کروائینگے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان نے اپنے دور میں کراچی کو ایک بہترین شہر بنایا تھا، ایم کیو ایم سمیت پیپلز پارٹی نے کراچی کو پانی تک نہیں دیا، کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے لیکن نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر