Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما رائے قمر گرفتار

Now Reading:

عمران خان کو قتل کی دھمکی دینے والا ن لیگی رہنما رائے قمر گرفتار

حافظ آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رائے قمر الزمان کھرل کی کنونشن میں سرعام عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر مقامی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد نے اس معاملے کا نوٹس لیکر دہشتگردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

مقدمہ پی ٹی آئی کے ضلعی چیئرمین عمران عباس بھٹی کی درخواست پر درج کیا گیا جبکہ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات درج ہیں۔

ملزم کا ٹرائل دہشت گردی کورٹ میں ہوگا جبکہ مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر عطا تارڑ اور  مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نامزد ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن ضلعی چیئرمین میاں بخش تارڑ کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ن لیگ کے ضلعی وائس چئیرمین رائے قمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ حافظ آباد پولیس نے مفروری کی کوشش کرتے ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

Advertisement

ن لیگی رہنما رائے قمر کی عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وائس چئیرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گولی مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔

ن لیگی رہنما رائے قمر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ کی موجودگی میں عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دی اور پی ٹی آئی چیئرمین پر قاتلانہ حملہ کرنے والے کو وکیل کرکے دینے کا بھی اعلان کیا۔

لیگی رہنما رائے قمر نے کہا کہ عمران خان کو فائر مارنے والے کے لیے وکیل بھی کروں گا اور اس سے ملاقاتیں بھی کروں گا۔

رائے قمر نے مزید کہا کہ عمران خان کو گولی لگنے کا اسے قطعی کوئی افسوس نہیں ہے وہ واجب القتل ہے، لیگی قیادت نے حکم دیا تو میں خود اسے گولی مار کر قتل کروں گا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین ضلع حافظ آباد رائے قمر کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سنگین دھمکیوں کا سخت نوٹس لے لیا تھا۔

وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قتل کی دھمکیاں دینے والے کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر