Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں’

Now Reading:

‘لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں’

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد راس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی خیریت دریافت کرنے شوکت خانم اسپتال پہنچ گئے۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عمران خان کی طبیعت کل رات ہی کافی بہتر ہو گئی تھی، دیکھتے ہیں ڈاکٹر انہیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ لانگ مارچ تو ضرور چلے گا، عمران خان رکنے والوں میں سے نہیں، جو بھی فیصلہ ہو گا، بہتر ہو گا۔

عمران خان کو شوکت خانم اسپتال منتقل کر دیا گیا

Advertisement

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی امداد کیلئے شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا۔

 پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم سمیت دیگر پارٹی رہنما زخمی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں شوکت خانم ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا مکمل معائنہ کیا گیا۔

ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی، عمران خان

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کو سیدھا کرنے کیلئے اللہ نے مجھے ایک اور زندگی دی۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم اسپتال میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، لانگ مارچ ہر صورت اسلام آباد پہنچے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم بھاگنے والے نہیں ہیں، پہلے ہی کہا تھا کہ جھکوں گا نہیں اور اب پھر کہہ رہا ہوں کہ مزید ڈٹ کر مقابلہ کروں گا۔

عمران خان نے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قافلہ رواں دواں رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی ہدایت پر کل کے دن کا لانگ مارچ آج صبح گیارہ بجے تک ملتوی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر