
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر قیادت حقیقی آزادی مارچ چھٹے دن میں داخل ہوگیا۔
تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کا آج چھٹا روز ہے، لانگ مارچ کا آغاز پنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے ہوگا، جس کی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کریں گے۔
لانگ مارچ کے روٹ پر مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگا دیے گئے ہیں ، گکھڑ پہنچنے پر سابق وزیراعظم عمران خان کارکنوں سے خطاب کریں گے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف نے حقیقی آزادی مارچ کا نیا شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت تحریک انصاف کا مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔
AdvertisementAccording to new schedule of Haqeeqi Azadi March , we will be in Rawalpindi on 10th November, while on 11th convoys from every part of Pakistan will reach Islamabad. #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/sPMlssLxI2
— PTI (@PTIofficial) November 2, 2022
حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں، الیکشن کی تاریخ تک یہ تحریک چلتی رہے گی، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں اور الیکشن کی تاریخ تک یہ تحریک چلتی رہے گی۔
بول نیوز کی نیوز اینکر ڈاکٹر فضا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل سے بڑا کوئی ظلم نہیں، وہ صحافت کا اثاثہ تھے اور مجھے کسی کا خوف نہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چوروں کو مسلط کیا گیا اور عوام کو کہا گیا کہ ان کو تسلیم کرو، چوروں کی غلامی سے موت بہتر ہے اور عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انہیں آزادی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج پر تشدد کیا گیا لیکن اس بار رانا ثنااللہ کو تشدد کا موقع نہیں ملے گا جب کہ حقیقی آزادی مارچ رکنے والا نہیں ہے ، الیکشن کے اعلان تک تحریک چلتی رہے گی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے، 37 میں سے 29 الیکشن ہم جیت چکے ہیں، یہ سب ملک کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب کہ پارلیمانی نظام کو چلانے کے لیے اخلاقیات ضروری ہیں، انگلینڈ میں کوئی لوٹا نہیں ہوتا اور وہاں منڈیاں نہیں لگتیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہوں، نقصان نہیں کرنا چاہتا کیوں کہ اداروں کے ساتھ اختلافات سے بھارت خوش ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس نوازشریف کا ٹوئٹ پڑھنے کا وقت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News