
حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے عمران خان کے قاتلانہ حملہ پر ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر آباد سانحے کے زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں جبکہ لانگ مارچ کے دوران زخمی و جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو مکمل حکومتی سپورٹ ملنی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کا واقعہ کو مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ہے، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے حفاظتی انتظامات اور کنٹینر کی سکیورٹی کی ذمہ دار پنجاب حکومت کی خاموشی معنی خیز ہے۔
پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کنٹرول کرنے کے لیے تمام سیاسی قیادت کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے جبکہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مخالفین کا بیلٹ سے مقابلہ کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News