Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، عمران خان

Now Reading:

دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ  دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان  کا کہنا تھا کہ چین، روس  اور امریکہ سے  اچھے  تعلقات چاہتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ   دوستی سب سے کرنا چاہتے ہیں لیکن غلامی  کسی کی قبول نہیں۔ بھارت سے دوستی کے لیے بھی میں نے کوششیں کیں۔  کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے تو بھارت سے بھی دوستی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   جس کی دلچسپی پاکستان میں نہیں وہ فیصلے کیسے کر رہا ہے۔  پاکستان کا پیسہ چوری کرنے والا ملک  کے فیصلے کرے گا؟

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  مفرور شخص کو اہم معاملات پر فیصلوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ مفرور شخص  فیصلے کرے گا کہ ملک  میں کب الیکشن ہونے چاہئیں۔

Advertisement

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ  شہباز شریف اہم تعیناتی پر مفرور سے کیسے مشاورت کرسکتے ہیں۔ شہباز شریف سیکرٹ قانون کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ مفرور سے مشورے پر قانونی ٹیم معاملے کو دیکھ رہی ہے، لندن میں الیکشن سمیت اہم تعیناتی کا فیصلہ ہو رہا ہے۔

عمران خان نے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کو کس نے دھمکیاں دیں،کس نے مقدمات درج کرائے، وہ کس کی وجہ سے بیرون ملک گئے،اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری تحریک حقیقی آزادی  کے لیے ہے۔  انصاف کا نظام ہوگا تو سرمایہ کاری ہوگی ، پیسہ آسکتا ہے۔ اوور سیز پاکستانی  ڈونیشن دیتے ہیں لیکن سرمایہ کاری نہیں کرتے۔ اوور سیز سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں لیکن اعتماد کی کمی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ   اوور سیز  پاکستانی پلاٹ بھی خریدیں تو قبضہ ہو جاتا ہے۔ اوور سیز کو انصاف نہیں ملتا تو بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  اوور سیز پاکستانیوں کو انصاف ملے تو بڑا سرمایہ آسکتا ہے۔ اوور سیز ملک میں سرمایہ کاری کردیں تو قرضوں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جب تک انصاف کا نظام نہیں ہوگا ایشین ٹائیگر نہیں بن سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ  سابق وزیر اعظم مقدمہ درج نہیں کرا سکتا تو عام شہری کا کیا حال ہوگا۔  سپریم کورٹ میں آج درخواست دائر کی گئی ہے، امید ہے معزز چیف جسٹس ہماری درخواست کو سنیں گے۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ   مجھے پتہ ہے میرے اوپر قاتلانہ حملہ کس نے کیا،  تحقیقات ہوں ، ہو سکتا ہے وہ حملے میں ملوث نہ ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کے ساتھ برطانیہ میں جو کچھ ہوا سب کو پتہ ہے۔ برطانوی عدالت نے شہباز شریف پر ڈیڑھ کروڑ  روپے جرمانہ عائد کیا۔ برطانوی عدالت نے کہا قانون کے سامنے سب برابر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  دنیا میں جو بھی خوشحال ملک ہیں وہاں انصاف کا نظام ہے۔ ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ فیصلہ کن وقت ہے ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں،قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک خوشحال ہوگا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا  کہ اعظم سواتی پر تشدد ہوا،ویڈیو بھیجی گئی جو سب کے لیے باعث شرمندگی ہے۔  اعظم سواتی، ارشد شریف  اور مجھ پر حملے کے معاملے پر درخواست دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر