Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسجد نبویﷺ واقعہ، فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

Now Reading:

مسجد نبویﷺ واقعہ، فوٹیج میں نظر آنے والے افراد کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مسجد نبویﷺ واقعہ پر اٹک میں درج ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق کے ہمراہ جسٹس چوہدری عبدالعزیز کی عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب زاہد انور اور مدعی مقدمہ بھی عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مسجد نبویﷺ واقعہ کیخلاف درج ایف آئی آر کے دیگر ملزمان کے خلاف ابتک کیا کاروائی کی گئی؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ان میں سے کچھ لوگ ملک سے باہر ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ ان کیخلاف کاروائی کیلئے آپ کیا کر رہے ہیں ان کے وارنٹ و اشتہار جاری کرائیں۔اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب زاہد انور نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کی ٹریول ہسٹری کے مطابق یہ اس وقت پاکستان میں ہی تھے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ اس پر نہیں جارہا کہ بندہ پاکستان میں ہے یا نہیں۔ تفتیشی افسر ایک ہفتہ کے اندر مسجد نبویﷺ واقعہ سے متعلق فوٹیج میں نظر آنے والے تمام افراد کا ریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر