
فیاض الحسن چوہان
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 13 گیڈر جماعتیں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرپا رہیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 13 جماعتوں کے گیڈر مکمل طور پر عمران خان کا مقابلہ کرتے ہوئے ناکام ہو چکے ہیں، اب منفی طریقے سے اس کو نیچے لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
‘توشہ خانہ کو بہانہ بنا کر عمران خان کی کردار کشی کی جارہی ہے’
انہوں نے کہا کہ اس وقت توشہ خانہ سب سے بڑا ایشو بنایا ہوا ہے، توشہ خانہ میں حاصل وصول کچھ بھی نہیں ہوا، قیمتی کاریں، قیمتی ہاراور قالین پانچ فیصد ادا کر کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے گھر لے گئے، اگر لکھا ہے کہ پچاس فیصد ادا کرنے کے بعد اگر نہیں بیچ سکتے ہیں تو سب تماشہ سمجھ میں آتا ہے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ گھڑی شفیق نامی تاجر کو بیچی گئی تھی اس کے بعد عمر تک یہی گھڑی پہنچی، اس نے اپنی بیوی کو سالوں چکر لگوائے آپ کا کیا خیال ہے وہ یکمشت رقم ادا کر دے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے الیکشن کی تاریخ نہیں دینی تو نہ دیں کم از کم کردار کشی تو طریقے سے کریں، ابھی وہ کردار خاموش نہیں ہوتا تھا کہ اس کے بارے میں سوشل میڈیا کے سارا کٹا چھٹا آجاتا ہے، اگلا اسکینڈل لانا ہے تو کوئی طریقے اور ڈھنگ سے لایئے گا۔
‘وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تین چار اہم اقدامات اٹھائے ہیں’
انکا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں تین چار اہم اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے عوام کو تکلیف سے بچانے کیلئے اپنے پروٹوکول میں نمایاں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی غیر معمولی سیکیورٹی اور پروٹوکول سے عوام تنگ ہوتے تھے۔ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسموگ کو کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور پنجاب پولیس کو 1200 ڈرون کیمرے دیئے جائیں گے۔
‘عمران خان کپتان ہے اس نے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتانا ہے’
فیاض الحسن نے کہا کہ ہفتہ کو لانگ مارچ مندرہ پہنچے گا جہاں عمران خان اعلان کریں گے کہ کب اسلام آباد داخل ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں دس لاکھ لوگ عمران خان کا استقبال کرنے کیلئے جمع ہوں گے، لانگ مارچ کے استقبال کیلئے خواتین کا مشعل بردار بڑا جلوس نکالا جائے گا اور مری روڈ پر جگہ جگہ کیمپ لگائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان نے وکلاء کو ذمہ داری لگا رکھی ہیں، جو لندن اور پاکستان میں اس حوالے سے جلد کیس کریں گے، عمر فاروق نامی شخص کا ماضی اور اور حال اس بات پر شاہد ہے کہ وہ بدنام زمانہ ہے، عمران خان کپتان ہے اس نے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل بتانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News