Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کسی طور پر خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی، عمران خان

Now Reading:

قوم کسی طور پر خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کسی طور پر خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان میں میڈیا پر عائد بدترین سنسرشپ پر شدید تحفظات کا اظہار ہوا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنی تقاریر کی براہِ راست نشریات پر پابندیوں پر دوٹوک مؤقف اختیار کرنے پر پی ایف یو جے اور سی پی این ای کے زعماء سے شکریہ ادا کیا۔

آزادئ اظہار اور حُرّیتِ ابلاغ پر تحریک انصاف کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ دستورِ پاکستان شہریوں کو اظہار اور پرامن سیاسی سرگرمیوں کا مکمل حق دیتا ہے، روایتی سیاست سے کہیں بالا ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک زوروں پر ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سے نکالے جانے سے لیکر آج تک نہایت سنگین سازشوں کا سلسلہ دراز ہے، قوم کی حقیقی آزادی کی تڑپ اور آواز کو دبانے کیلئے پرامن مارچ کو خون میں نہلایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح حملے میں میرے ایک کارکن نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ درجن بھر زخمی ہوئے، رب العزت کے فضل و احسان سے شرانگیز اپنے عزائم کی تکمیل میں ناکام رہے، ذمہ داروں کی مقدمے میں نامزدگی کا حق رکھتے ہیں، نادیدہ دباؤ ابھی تک راہ میں حائل ہے.

انہوں نے کہا کہ جمعرات کے روز سے حقیقی آزادی مارچ حملے کے مقام سے دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گا، ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے جہاں سے اگلی منزل کیلئے قیادت کروں گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ قوم کسی طور خود کو پھر سے غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کی اجازت نہیں دے گی۔

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر