Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے بطور وزیر اعظم کون سے عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز دینے سے انکار کیا؟

Now Reading:

عمران خان نے بطور وزیر اعظم کون سے عالمی نشریاتی اداروں کو انٹرویوز دینے سے انکار کیا؟

عمران خان نے بطور وزیر اعظم  عالمی نشریاتی اداروں یا صحافیوں کو 18 انٹرویوز دیے اور دو بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو انٹرویو دینے سے انکار کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دور حکومت میں مختلف غیرملکی نشریاتی اداروں یا صحافیوں کو مجموعی طور پر 18 انٹرویوز دیے۔

عمران خان نے دو بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو انٹرویو دینے سے انکار بھی کیا ۔ انہوں نے مارچ2020 میں روسی نیوز ایجنسی (ٹاس)  کو انٹرویو دینے سے انکار کیا ۔

عمران خان نے 10 مارچ 2020 کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے بلاوا تنک اسکول آف گورنمنٹ کے خصوصی ٹاک شو میں شرکت سے بھی انکار کیا تھا ۔

Advertisement

محمد اقبال خان نامی شہری نے وزارت اطلاعات و نشریات سے یہ معلومات مانگی تھیں لیکن معلومات نہ ملنے پرانفارمیشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تو انفارمیشن کمشنر محمد اعظم  اور زاہد عبداللہ پر مشتمل دو رکنی کمیشن نے معلومات نہ دینے پر اقبال خان کی اپیل پر حکم جاری کیا جس پر وزارت کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
بھارت اور ایران کا چابہار بندرگاہ معاہدے پر امریکا کا ردعمل 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر