Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کا عزم و حوصلہ بے مثال ہے، خالد خورشید

Now Reading:

عمران خان کا عزم و حوصلہ بے مثال ہے، خالد خورشید

صوبے میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خالد خورشید

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا عزم و حوصلہ بے مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی  زیر صدارت حقیقی آزادی لانگ مارچ ضلع سکردو کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے۔

اس موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ضلع سکردو کی آرگنائزنگ کمیٹی سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے ساتھ ملاقات میں جی بی کے عوام اور بلخصوص پی ٹی آئی کارکنان کے خصوصی جزبات، دعائیں اور  نیک کلمات چیئرمین تک پہنچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان نے  جی بی عوام و کارکنان کے جذبات اور قاتلانہ حملے کے بعد زبردست ردعمل کو سراہا ہے اور حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جی بی عوام کی بھرپور شرکت کے لئے  مکمل تیاریاں کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قاتلانہ حملے کی سازش کے باوجود حقیقی آزادی کی تحریک کی کامیابی کے لئے چیئرمین عمران خان کا عزم و حوصلہ بے مثال ہے، انشاء اللہ چیئرمین عمران خان عوام کی حمایت سے کامیاب ہوں گے۔

Advertisement

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ خالد خورشید نے ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی کو حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے ماس موبلائزیشن تیز کرنے اور تحصیل و حلقے کی سطح پر مزید ارگںائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس بار بلتستان سے تاریخی شرکت متوقع ہے جس کے لئے پارٹی رہنماء و کارکنان منظم انداز میں تیاریاں یقینی بنائیں گے۔

ارگنائزنگ کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین عمران خان تک جی بی عوام و کارکنان کے جزبات، دعائیں و نیک تمنائیں پہنچانے پر صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا اور حقیقی آزادی لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر