Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

Now Reading:

کراچی: کباڑی مارکیٹ میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف
کباڑی مارکیٹ

شہر کراچی میں کباڑی مارکیٹ میں لگنے والی آگ بےقابو ہوگئی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ کی کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس پر تاحال قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ  حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 9 نو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم تنگ گلیوں کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور دوکاندار بھی اپنی مدد آپ کے تحت قیمتئ سامان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آگ گاڑیوں کے پرانے اسپئر پارٹس کی دکانوں میں لگی ہے جس کی بنیادی وجوہات معلوم کررنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ بجھنے کے بعد ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا تاہم ریسکیو آپریشن کے دوران محمد اکرم نامی فاٸر فاٸیٹر ریوار گرنے کے باعث زخمی ہوا ہے، حالت خطرے سے باہر ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس واقعے میں تاحال کوئی جانی نقصان ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔

ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ:

شیر شاہ کباڑی مارکٹ میں آگ بے قابو ہونے کے بعد واٹر بورڈ کے کریش اور سخی حسن ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سی ای او واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز حادثہ کے مقام کی جانب روانہ کردیئے گئے ہیں جبکہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے اور انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ حکام سے مکمل رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پائے جانے تک فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

فائر بریگیڈ حکام غلط بیانی کر رہے ہیں، کباڑی مارکیٹ کے یونین صدر

Advertisement

کباڑی مارکیٹ کے یونین صدر ملک زاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح سویرے آنے والی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کے عملے کی غفلت سے آگ پھیلی، اگر فائر بریگیڈ بروقت درست طریقے سے آگ بجھاتے تو آگ اتنی نہ پھیلتی۔

انہوں نے کہا کہفائر بریگیڈ حکام غلط بیانی کر رہے ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں 60 سے 70 دکانیں جلی ہیں اور آگ نے ایک گلی سے دوسری گلی کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کے عملے میں اکثر عمر رسیدہ رضاکار ہیں،آگ بجھانا انکے بس کی بات نہیں تاہم فائر بریگیڈ میں جوانوں کو بھرتی کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر