Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس

Now Reading:

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس
خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں منصوبہ کے انتظامی امور کیلیے نجی شعبہ سے قابل ترین افراد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تکنیکی کمیٹی کو سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور آپٹیکل فائبر پالیسی کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی بحفاظت ترسیل کیلیے ڈی کینٹنگ کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے جبکہ انہوں نے شرح آمدن بڑھانے کیلیے تیل بردار گاڑیاں مکمل لوڈ کے ساتھ چلانے کی ہدایت بھی کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ تیل بردار گاڑیوں کی آمد رفت کا وقت کم کرنے کیلیے پی ایس او حکام سے بات کی جائے جبکہ انہوں نے ٹرین برانڈنگ اور دوران سفر تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلیے کام تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement

  وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گرین لائن ٹرین کی ترکیب اور مختلف تجاویز پر غور بھی کیا اور مزید کہا کہ نئی کوچز سے بھرپور افادے کا حصول یقینی بنایا جائے۔

 واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے انتظامیہ نے بینکوں سے باہمی مفاہمت و تصدیق کے بعد پنشن کی مد میں غیر تقسیم شدہ 1.42 ارب روپے واپس لے لیے ہیں جس پر خواجہ سعد رفیق نے ریکوری افسران کو شاباش دی اور کہا کہ ریکوری سے پینشنرز کو وقت پر ادائیگی میں آسانی ہو گی۔

پاکستان ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے ایک ایک روپے کی حفاظت کریں گے۔

اس موقع پر ریکوری ٹیم میں ضیاء الاسلام نیازی ایف اینڈ سی اے اور دیگر بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر