
مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، عمران خان اور قمر باجوہ بھی شامل
اردن کے شاہی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر نے سال 2023 کے لیے 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت کئی پاکستانی شخصیات کے نام شامل ہیں۔
دنیا کی 500 با اثر مسلمان شخصیات میں پہلے نمبر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز جب کہ دوسرے نمبر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای موجود ہیں۔
تیسرے نمبر پر امیرِ قطر تمیم بن حمد الثانی اور چوتھے نمبر پر ترکیہ کے صدر رجب طیب ارگان جب کہ پانچویں نمبر پر اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم موجود ہیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے عالم دین اور جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کو مین آف دی ایئراور نومسلم امریکی خاتون عائشہ عبدالرحمان کو ویمن آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں پاکستان کے مفتی تقی عثمانی صاحب چھٹے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت مسلم لیگ ن کے بانی نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان سے مولانا طارق جمیل، شیخ محمد الیاس قادری اور ملالہ یوسفزئی بھی 500 بااثر افراد کی فہرست کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر ایک آزادانہ تحقیقی، تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہے جو ہر سال 500 بااثر مسلم شخصیات پر اپنی کتاب شائع کرتا ہے۔
رائل اسلامک اسٹریٹجک سینٹر ان 500 با اثر افراد کو اپنی کتاب میں شامل کرتا ہے جن کا تعلق 13 مختلف شعبہ ہائے زندگی سے ہوتا ہے جن میں مذہب، خدمت خلق، سائنس، ٹیکنالوجی، آرٹ اینڈ کلچر اور سیاست شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News