
محکمہ صحت سندھ نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایک مطالبہ منظور کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اور ہاؤس آفیسرز کی سیلری میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی سیلری 85 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 4 ہزار کر دی گئی جبکہ ہاؤس آفیسرز کی سیلری 45 ہزار سے بڑھا کر 69 ہزار کردی گئی ہے۔
گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطالبات:
جی ایچ اے کے مطالبات میں ہیلتھ رسک الاؤنس، ڈینٹل سیٹ میں اضافہ، ڈیپوٹیشن، ٹائم اسکیل اور سروس اسٹرکچر شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News