
آرمی چیف
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد کو مبارکباد دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ایوان صدر میں ملاقات کی۔ جنرل ساحر شمشاد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کا عزم کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں نئے مقرر ہونے والے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور جنرل عاصم منیر نے صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔
جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے افواج پاکستان میں اہم تقرریوں سے متعلق وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی سمری پردستخط کیے تھے جس کے بعد جنرل عاصم منیر اگلے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022ء سے ہوگا
صدر مملکت نے سید عاصم منیر کو جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعیناتی پر مبارکباد دی
چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022ء سے ہوگا pic.twitter.com/zPddmmMvpg
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News