Advertisement
Advertisement
Advertisement

کمیونیٹی پولسنگ کے تحت مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ

Now Reading:

کمیونیٹی پولسنگ کے تحت مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں، آئی جی سندھ

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کمیونیٹی پولسنگ کے تحت مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جج کے سامنے جب کیس جاتا ہے تو اس میں کہیں بھی کوئی لوپ ہول ہو تو اس کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے، ہمارا جو کریمنل جسٹس سسٹم ہے اس میں کہیں بھی کوئی شک ہوتا ہے تو فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ فارنزک اور ٹیکنالوجی کے شواہد جب تفتیشی افسر کے پاس ہونگے تو کیس مضبوط ہوتا ہے ورنہ کیس کمزور ہوتا ہے اور اس کا فائدہ ملزمان کو پہنچتا ہے، قوانین میں بھی اصلاحات کی فوری ضرورت ہے تاکہ ملزمان کو سخت سزائیں ہو، ہمارا سسٹم جس اسباب کی وجہ سے بیٹھ رہا ہے ان میں وقت کی ضروریات کے مطابق اصلاحات کرنا فوری ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں تبدیلی کے لیے مرتضی وہاب کو قانون سے متعلق پروپوزل جلد دینے جا رہے ہیں، پولیس کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے پوائنٹ میں تمام پولیس افسران رجسٹرڈ ہو گئے ہیں، پولیس کی حاضری کے لیے یہ ایپلیکیشن بہت کارآمد ہے، سندھ پولیس نے اسنیپ چیکنگ اور ٹریفک پولیس کی چیکنگ کے مرحلے کو بہتر بنانے کے لیے جسم میں لگنے والے کیمرے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 400 کیمرے ضلعی پولیس اور 400 کیمراز ٹریفک پولیس کو دینے جا رہے ہیں، کمیونیٹی پولسنگ کے تحت لگنے والے کیمراز کو آگے چل کر ہم چاہتے ہیں کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کے ساتھ شامل کریں، واردتوں کی نشاہدی کے لئے نیبرہڈ پروگرام کو 15 سے منسلک کر دیا ہے تاکہ رسپارنس ٹائم اچھا ہو۔

Advertisement

غلام نبی میمن نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے شعبے کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے دنیا کے بہترین ٹیکالوجی کو استعمال کر رہے ہیں، دنیا کے بہترین الات سی ٹی ڈی کو دینے جا رہے ہیں، ٹیکنالوجی اور الات کے ساتھ پولیس کی کارکردگی موثر ہوئی ہے، ہم یہ طریقہ اختیار کر رہے ہیں ہم کسی طریقہ سے مین ڈیلرز کو ٹارگٹ کریں، علاقہ پولیس کے زمہ داران کو پابند کر رہے ہیں وہ منعظم جرائم چلانے والے ڈیلرز کو پکڑے اور ساتھ ساتھ مضبوط مقدمہ بنائے جس سے سزا بھی ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر