
نوازشریف، شہبازشریف اور ان کے خاندان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، ایسا ریلیف شاید پاکستان میں کسی اور کو میسر نہیں ہے۔
شریف خاندان کو کب کب ریلیف ملا؟
شریف خاندان کو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قدم قدم پر ریلیف ملتا رہا ہے جس کی کہانی انیس سوترانوے سے شروع ہوئی جب اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے نواز حکومت کو چلتا گیا۔
ان پر منی لانڈرنگ۔ اقرباپروری کا الزام تھا تاہم نوازشریف کی سرکار عدالتی حکم پر بحال ہوگئی ۔
نومبرانیس سوچورانوے میں حدیبیہ پیپر ملزم اور حدیبیہ انجینئرنگ کیخلاف خصوصی عدالت میں چالان جمع کرایا گیا، ایف آئی اے کے چالان میں نواز شریف کیخلاف دھوکادہی اوررقم خردبردکے الزامات تھے۔
انیس سوستانوے میں نوازشریف نے دوبارہ وزیراعظم بننے پر لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا اور مقدمات خارج کرنے کی استدعا منظور ہوئی جبکہ ایف آئی اے نے اپیل تک دائرنہیں کی ۔
ہیلی کاپٹر کیس میں نواز شریف کو چودہ سال قید اور دو کروڑ جرمانے کی سزا ہوئی۔
سن 2000 میں جنرل پرویز مشرف نے ڈیل کر کے سعودی عرب بھیج دیا جبکہ چھبیس جون 2009 کولاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بریت کا فیصلہ سنادیا اور 2014 میں لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپرز ریفرنس خارج کرتے ہوئے کہا نیب کے پاس ثبوتوں کافقدان ہے۔
اس کے بعد 2014 میں ہی لاہور ہائیکورٹ نے رائیونڈ اسٹیٹ کیس سے متعلق دومقدمات خارج کیے جبکہ 19ستمبر 2018 میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ کیس میں نوازشریف اور مریم نوازکی سزائیں معطل کیں۔
سولہ نومبر 2019 میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال سزا یافتہ نواز شریف کو طبی بنیاد پر ضمانت ملی جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔
پانچ نومبر 2019 میں رمضان شوگرملز کیس میں مریم نواز کو خاتون ہونے کی استدعا پرضمانت ملی اور لاہور ہائیکورٹ نے پاسپورٹ ضبط کرنے کا حکم دیا جوپی ڈی ایم حکومت آتے ہی انہیں واپس مل گیا۔
چودہ فروری 2019 میں آشیانہ اور رمضان شوگرملز کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور ہوگئی ۔
تئیس اپریل 2021 کے منی لانڈرنگ اوراثاثہ کیس میں شہبازشریف کو ضمانت پررہائی ملی، ضمانت میں متعدد بار توسیع ہوئی اور دوران ضمانت ہی انہوں نے وزارت عظمیٰ سنبھالی ۔
بارہ اکتوبر 2022 میں اسپیشل سینٹرل کورٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو منی لاندرنگ کیس میں بری کر دیا گیا جبکہ دس نومبر2022 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔
تاہم موجودہ حالات میں کیسز ختم ہونے کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور توقع ہے کہ جلد نواز شریف کی پاکستان واپسی ہوگی اور ایک بڑا سرپرائز ریلیف بھی مل جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News