پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کے وفود کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تیسری اہم ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وفد شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، سنئیر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور علی افضل ساہی ظہور نے الٰہی پیلس پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہی سے ملاقات کی جس میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور حلقوں کی فہرست پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں وفود کے درمیان مجموعی طورپر 35 صوبائی و نیشنل نشتوں پر بات چیت ہوئی، پی ٹی آئی اور ق لیگ وفد کے درمیان 25 صوبائی اور 20 قومی اسمبلی کی نشستوں پر بات کی گئی۔
ضرور پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا ملک کے مختلف حصوں میں ریلیاں منعقد کرنے کا فیصلہ
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ق لیگ کے امیدواروں کو بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے پر کا مشورہ دیا۔
رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ آگے چل کر بھی اتحادی رہیں گے، آئینی پیچیدگی سے بچنے کیلئے یہ اقدام ناگزیر ہے۔
ملاقات میں یہ اتفاق ہوا کہ چوہدری شجاعت پی ڈی ایم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئینی مسائل کھڑے کر سکتے ہیں، ماضی میں تحریک عدم اعتماد کے دوران چوہدری شجاعت نے اپنے 10 ایم پی ایز کے ووٹ حمزہ شہباز کو دینے کا خط بھیجا تھا، مستقبل میں ایسی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے جلد اہم فیصلہ کریں گے۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ،مذاکرات کا تیسرا راؤنڈ. انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی ملاقات میں حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور کیا گیا..سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق.پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے بات چیت مثبت رہی pic.twitter.com/ukhCV9c5Ck
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 24, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News