
شہید صحافی ارشد شریف قتل کیس؛ اسپیشل جے آئی ٹی کل رات دبئی روانہ ہوگی
بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس پر اسپیشل جے آئی ٹی کا نواں اجلاس آج منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کے اجلاس میں ارشد شریف فیملی کے دو اہم گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں جبکہ ایس جے آئی ٹی نے کینیا میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی ڈاکٹر جانسن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹس کا جائزہ بھی لیا اور اس پر بحث بھی کی۔
اس موقع پر کہا گیا کہ ایس جے آئی ٹی کینین پوسٹ مارٹم رپورٹ پر ماہر ڈاکٹروں سے تبادلہ خیال کرے گی اور ماہرانہ رائے لے گی جبکہ ایس جے آئی ٹی نے شہادتیں قلمبند کرنے کے لئے مزید اہم گواہوں کو بھی طلب کرلیا ہے۔
ایس جے آئی ٹی کا اگلا اجلاس کل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ارشد شریف قتل کیس، اسپیشل جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News