Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

Now Reading:

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
پی ڈی ایم

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کی ہدایت کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے پہنچے۔

چوہدری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی، جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے۔

تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں، وہ پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔

Advertisement

دوسری جانب پی ڈی ایم نے اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

‘گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس  پرویز الہٰی کو بجھوا دی’

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہونا ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے اور آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے کیونکہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہے۔

‘آصف زرداری کی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی ہدایت’

Advertisement

یادرہے اس سے قبل آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی ہدایت دی تھی۔

مزید پڑھیں؛ پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ

واضح رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے ممکنہ اقدام کو روکنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر