
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں کرنٹ افیئرز وی لاگرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا البتہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکن نظر انداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہوسکتی، ہمیں ایسی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور سے تعلق رکھنے والے کرنٹ افئیرز وی لاگرز سے ملاقات- pic.twitter.com/ZAwibF4KDR
Advertisement— PTI (@PTIofficial) December 6, 2022
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News