Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈز جاری نہیں کررہی، عمران خان

Now Reading:

افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈز جاری نہیں کررہی، عمران خان
عمران خان

افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈز جاری نہیں کررہی، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈز جاری نہیں کررہی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال میانوالی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدراینڈ چائلڈ اسپتال ڈاکٹر یاسمین کا شروع کیا ہوا ہے، یہ اسپتال ڈی آئی خان اور لکی مروت والوں کو بھی سہولت مہیا کرے گا۔

Advertisement

3 چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 3 چیزوں پر بات کرنا چاہتا ہوں، سب سے زیادہ خواتین زچگی کے دوران انتقال کرجاتی ہیں، اس کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ ہمارے ہاں اسپتال کم ہیں۔

مزید پڑھیں: پرویز الٰہی نے ہیلتھ کارڈ واجبات کی ادائیگی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

عمران خان نے کہا کہ اپنی حکومت کے ساڑھے 3سال میں سب سے زیادہ خوشی ہیلتھ کارڈ کی تھی، اب تک ہیلتھ انشورنس پر 3ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ افسوس ہے وفاقی حکومت ہیلتھ کارڈ انشورنس کے فنڈزجاری نہیں کررہی، امیر ممالک کے پاس بھی ہیلتھ کارڈ کی سہولت نہیں۔

Advertisement

ہیلتھ کارڈ ایک گھرانے کے لیے بڑی نعمت ہے

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ ایک گھرانے کے لیے بڑی نعمت ہے، کسی بھی نجی اسپتال سے 10لاکھ تک کا مفت علاج کرواسکتے ہیں، پورا خیبرپختونخوا ہیلتھ کارڈ سے سہولت اٹھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گئی تو وفاق کی ہیلتھ کارڈ پر توجہ نہیں، ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے لوگوں نے اسپتال بنانا شروع کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی تمام ایم پی ایز کو لاہور میں رہنے کی ہدایت

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے لوگوں کے پاس علاج کے لیے پیسہ تھا، ہیلتھ کارڈ کی کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے۔

پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے

عمران خان نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے، میانوالی میں جب سیاست شروع کی تو سب کا مسئلہ پانی تھا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے خٹک بیلٹ کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا تھا، جہاں جانور اور انسان پانی ایک ساتھ پیتے تھے وہاں صاف پانی مل رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر