Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، خالد خورشید

Now Reading:

حکومت بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے، خالد خورشید
خالد خورشید

عمران خان قوم کے لیے جہاد کررہے ہیں، خالد خورشید

 وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ حکومت بچوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی و صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کیمبرج انٹرنیشنل کے گلوبل ہیڈکوارٹرز کا دو روزہ دورہ کیا ہے جبکہ اس اعلیٰ سطح دورے کی میزبانی کیمبرج انٹرنیشنل نے کی جس کا مقصد پاکستان میں شعبہ تعلیم کی موجودہ حالات اور تعلیم کے روڈ میپ کے حوالے سے ملک کے طول مدتی ویژن کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے موقع پر شعبہ تعلیم کے حالات اور حکومت کی تعلیمی اصلاحات  کے لئے منصوبہ بندی و اقدامات اور کرونا سمیت ماحولیاتی اور معاشی چیلنجز کے پیش نظر حکومتی ترجیحات کی نشاندہی اور ان پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت گلگت بلتستان کی خواتین کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، خالد خورشید

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان صوبے کے بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے بچوں و بچیوں کے لئے دنیا بھر موجود وسیع تعلیمی مواقعوں  کے حوالے سے آگاہی حاصل کرنا انتہائی لازمی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں کہ  ہمارے بچوں و بچیوں کو  حصول تعلیم کے لئے ورلڈ کلاس  مواقع فراہم کرنے کے لئے کیمبرج انٹرنیشنل کیساتھ  کئے گئے حالی ایم او یو سے ہم گلگت بلتستان کے ایک بہترین تعلیمی مستقبل کا ویژن حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ ہماری حکومت صوبے میں شعبہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سنجیدہ کاوشیں کر رہی ہے جبکہ اس اہم ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں کیمریج انٹرنیشنل سمیت دیگر تمام متعلقہ پارٹنرز کے تعاون کی بھی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ گلگت بلتستان حکومت سرمایہ کاروں کو بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، خالد خورشید

Advertisement
  • دورے کے موقع پر کیمبرج انٹرنیشنل کے اعلیٰ حکام نے گلگت بلتستان میں تعلیم کے معیار کی بہتری کے وزیراعلیٰ کے ویژن کو سراہا اور ان کے ویژن کی تکمیل کے لئے حکومت کیساتھ مل ر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Advertisement

وفد نے کیمبریج انٹرنیشنل کے وئر ہاؤس کا بھی معائنہ کیا جہاں وفد کے ممبران کو ادارے کا سٹیٹ آف آرٹ نظام دکھایا گیا، جس کے زریعے ہر سال لاکھوں بچوں اور بچیوں کو اعلیٰ معیاری تعلیمی سروسز فراہم کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ حکومت بچیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، خالد خورشید

اعلیٰ سطح پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر برائے تعلیم، سیکرٹری آی بی سی سی اور چیرمین فیڈرل بورڈ آف  انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر