Advertisement
Advertisement
Advertisement

پتا چل رہا ہے جب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، جمشید چیمہ

Now Reading:

پتا چل رہا ہے جب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، جمشید چیمہ
پی ٹی آئی رہنماؤں

پتا چل رہا ہے جب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے، جمشید چیمہ

ترجمان پنجاب حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما جمشید  اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ پتا چل رہا ہے جب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ اور ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لوگوں کے خوراک پر 40 فیصد سے زیادہ پیسے لگ رہے ہیں، اگلے سال مہنگائی کی وجہ سے خوراک کا خرچہ 50فیصد ہوجائے گا۔

‘ہمارے دور میں امپورٹڈ مہنگائی تھی اب لوکل مہنگائی ہے’

جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے دور میں امپورٹڈ مہنگائی تھی اب لوکل مہنگائی ہے، غریب کچھ نہ خریدے آٹا تو خریدے گا، غریب آٹا نہ خریدے تو کھائے گا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سب کی وجہ حکومت کا زراعت کو سپورٹ نہ کرنا ہے، پتا چل رہا ہےجب کرپٹ حکمران آتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی تنظیمیں بھی راولپنڈی جائیں گی، جمشید چیمہ

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ سویا بین کے جہاز کراچی میں کھڑے ہیں، سویا بین کے جہاز ریلیز نہیں ہو رہے وزیراعظم پیسے مانگ رہے ہیں۔

‘امپورٹڈ حکومت نے کسان کو سپورٹ نہیں کیا’

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان میں کھاد کی 1100 ارب کی سرمایہ کاری ہے، حکومت نے سبسڈی نہیں دی آج کھاد مہنگی مل رہی ہے، یوریا کھاد پاکستان سے اسمگل بھی ہور ہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس حکومت نے کسان کو سپورٹ نہیں کیا، کھاد اسمگلنگ کی وجہ سے 5ارب کا ٹیکہ کسان کو لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کردیا ہے، مسرت جمشید چیمہ

Advertisement

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ یوریا کھاد پر ہمیشہ وفاقی حکومت سبسڈی دیتی ہے، یوریا کھاد سمیت تمام چیزیں مہنگی ہورہی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 40 فیصد تک سستا ہوچکا ہے، امپورٹڈ حکومت 5 فیصد فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچارہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ تجربے کار پروپیگنڈا کر کے اقتدار میں آئے، معیشت پر سیاسی عدم استحکام کے اثرات سے رہنما آگاہ کریں گے، آج سیمینار سے شوکت ترین، حماد اظہر اور مزمل اسلم عوام کو آگاہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر