Advertisement
Advertisement
Advertisement

توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل

Now Reading:

توشہ خانہ کے تحائف کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
تحریک انصاف

90 روز میں شفاف انتخابات کا انعقاد ہی پیش قدمی کا واحد رستہ ہے، تحریک انصاف

وفاق کو  توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اس حوالے سے شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا 1947 سے ریکارڈ طلب کر کے سنہری فیصلہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف محلاتی روائیتی سیاست ہے اور دوسری طرف عوام کی سیاست ہے، عوام کا فیصلہ طاقت سے روکا جارہا ہے، لوگوں کے لیے اقتدار سب کچھ ہوتا ہے اور بعض کے لیےعزت اور احترام۔

حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے؟

Advertisement

دوسری جانب فواد چوہدری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جس حکومت کا اپنی اپوزیشن کے خلاف سارا مقدمہ ہی توشہ خانے کے تحائف ہر ہے، وہ توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے؟۔

عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی لسٹ تو شائع کردی گئی

فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان صاحب کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی لسٹ تو شائع کردی گئی ہے، لیکن1947 سے لیکر اب تک کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ طلب کررہی ہے تو حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اب فرار ہوکر بھاگنا نہیں ہے چیلنج قبول کرے ، انکو  پتہ ہے توشہ خانہ تفصیلات پبلک کردی تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہوجائے گی۔

Advertisement

سب پبلک سرونٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیں

توشہ خانہ کی تفصیلات سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر عمران خان کی توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کی جا سکتی ہیں تو باقی لوگوں کی کیوں نہیں ہو سکتی؟

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی وکیل کی عجیب منطق ہے، عمران خان کے لیے قانون الگ اور دیگر کے لیے الگ۔

ایک گھڑی کو لے کر 9 مہینوں سے چیخ رہے تھے اب انکی بولتی بند ہوگئی

Advertisement

پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا نے کہا ہے کہ عمران خان نے گھڑی قانونی طور پر خریدی، جو ایک گھڑی کو لے کر نو مہینوں سے چیخ رہے تھے اب ان کی بولتی بند ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ قانون کے مطابق قیمت ادا کر کے حاصل کئے، فرخ حبیب

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عدالت نے تفصیلات مانگی ہیں، اب سب کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جانا چاہیے، تاکہ اس قوم کو پتا چلے کہ نواز اور زرداری سمیت کس نے توشہ خانہ کو کتنا لوٹا۔

توشہ خانے کے تحائف کی تفصیلات طلب

Advertisement

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانے سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔

توشہ خانے سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ ہیں سامنے نہیں لائی جاسکتیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ جو تحائف دے دیے گئے وہ خفیہ کیسے ہو گئے، تفصیلات خفیہ ہونے یا نہ ہونے کا تعین عدالت کرے گی۔ اگر تو وفاقی حکومت ان تحائف کو اپنے پاس رکھتی تو معاملہ خفیہ سمجھا جاتا۔

Advertisement

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عدالت نے واضع ریمارکس دیے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر تحائف  خفیہ کیسے ہوسکتے ہیں۔

 لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر