Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمن بارڈر: پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، 10 افراد زخمی

Now Reading:

چمن بارڈر: پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، 10 افراد زخمی
پاک افغان بارڈر

چمن بارڈر: پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ، 10 افراد زخمی

پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جب کہ افغان فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں  خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے سرحد پر باڑھ کی تعمیر کے خلاف ایک بار پھر سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

افغان فورسز کی جانب سے  شدید فائرنگ اور گولہ باری کی گئی، افغانستان سے فائر کیا گیا گولہ ایف سی قلعہ میں بھی آگرا جس کی زد میں آکر خواتین اور بچوں سمیت 10 زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاؤس کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولے گرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ڈی ایچ کیو اسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: چمن، پاک افغان بارڈر آج دوسرے روز بھی بند

سیکرٹری صحت بلوچستان صالح محمد ناصر کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سول، بی ایم سی اسپتال اور ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت کے مطابق جنرل سرجنز، آرتھوپیڈک سرجنز، انستھیزیا اسپیشلسٹ دیگرعملہ چمن روانہ کر دیا گیا ہے، کنسلٹنٹس، ڈاکٹرز، فارماسسٹس، اسٹاف نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی اسپتالوں میں طلب کر لیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے چمن میں سیکیورٹی کی انتہائی سخت اقدامات کردیے گئے ہیں اور  شہریوں کو متاثرہ سرحد سے دور رہنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

حکام کا کہناہےکہ افغان فورسز  کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے چمن میں افغان بارڈر فورسز کی بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کی شدید مذمت کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

Advertisement

پاکستان کی افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت

اس حوالے سے ایک پریس ریلیز میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا  کہ اس طرح کے افسوس ناک واقعات دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جانا چاہیے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ سرحد پر شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں اطراف کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 فوجی شہید

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ حکام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رابطے میں ہیں کہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور ایسے واقعات کی تکرار سے بچا جا سکے۔

 ممتاز زہرا بلوچ نے مزید کہا کہ واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے، سرحد پر شہریوں کی حفاظت فریقین کی ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی دونوں ممالک کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے، دونوں ممالک کے متعلقہ حکام رابطے میں ہیں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو اور ایسے واقعات کی تکرار سے بچا جا سکے۔

Advertisement

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6  پاکستانی شہری شہید ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر