Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 فوجی شہید

Now Reading:

پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ، 7 فوجی شہید
دہشت گردوں

دہشت گردوں

شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب فوجی قافلے پردہشت گردوں کے حملے میں 7 فوجی شہید ہوگئے جب کہ جوابی حملے میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈرکے قریب دہشتگردوں کی جانب سے فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا ، فوجی جوانوں نے بھی حملہ آوردہشت گردوں کوموثرجواب دیا۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں فیصل آباد کے 36 سالہ حوالدار طارق یوسف ، سپاہی سلمان وقاص، سپاہی جنید علی، سپاہی اعجازحسین، سپاہی وقار احمد، سپاہی محمد جواد، سپاہی ارشد علی شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں کیا گیا جہاں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جوشمالی وزیرستان کے ضلع میں دہشت گردوں کے حملے سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے ، ہمارے فوجی اپنے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی جانیں دے رہے ہیں اور ہماری پوری قوم ان بہادروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے حملے ہمارے بلند حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے ، ہماری تمام ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

قومی اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے پاک فوج کے قافلے پر حملے میں سات جوانوں کی شہادت پر نہایت افسردہ ہوں، پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کے محافظ ہیں ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے شہداء کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے  پاک افغان سرحد پر فوج کے کافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچانے تک آپریشن جاری رکھا جائے۔

Advertisement

واضح رہے دو روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے ضلع ایشام میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عصمت اللہ خان شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر