
“خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے”
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے۔
سماجی رابطے ک ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ جس حکومت کا اپنی اپوزیشن کے خلاف سارا مقدمہ ہی توشہ خانے کے تحائف ہر ہے، وہ توشہ خانہ کی تفصیلات دینے سے کیوں بھاگ رہی ہے؟۔
سب پبلک سرونٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیں
دوسری جانب توشہ خانہ کی تفصیلات سے متعلق عمران اسماعیل نے کہا کہ اگر عمران خان کی توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کی جا سکتی ہیں تو باقی لوگوں کی کیوں نہیں ہو سکتی؟
اگر عمران خان کی توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کی جا سکتی ہیں تو باقی لوگوں کی کیوں نہیں ہو سکتی؟ حکومتی وکیل کی عچیب منطق ہے- عمران خان کے لیے قانون الگ اور دیگر کے لیے الگ- سب پبلک سرونٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) December 19, 2022
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ حکومتی وکیل کی عجیب منطق ہے، عمران خان کے لیے قانون الگ اور دیگر کے لیے الگ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کر کے کرپشن کی، عطا تارڑ کا الزام
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ سب پبلک سرونٹس کی تفصیلات عوام کے سامنے آنی چاہیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔
توشہ خانے کے تحائف کی تفصیلات طلب
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے توشہ خانے سے دیے جانے والے تحائف کی تفصیلات طلب کر لیں۔
توشہ خانے سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔
لاہور ہائی کورٹ نے وفاق کو 16جنوری تک تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے وہ قانون کے مطابق قیمت ادا کر کے حاصل کئے، فرخ حبیب
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ ہیں سامنے نہیں لائی جاسکتیں۔
جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ جو تحائف دے دیے گئے وہ خفیہ کیسے ہو گئے، تفصیلات خفیہ ہونے یا نہ ہونے کا تعین عدالت کرے گی۔ اگر تو وفاقی حکومت ان تحائف کو اپنے پاس رکھتی تو معاملہ خفیہ سمجھا جاتا۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عدالت نے واضع ریمارکس دیے کہ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر تحائف خفیہ کیسے ہوسکتے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News