Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان معاملات طے؛ اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان ساتھ کریں گے

Now Reading:

عمران خان اور پرویز الٰہی کے درمیان معاملات طے؛ اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان ساتھ کریں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور کچھ دیر بعد اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان دونوں ساتھ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پرویز الٰہی کے ساتھ مل کر اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، اعلان جلسے میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہماری جدو جہد عوام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے، عمران خان

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔

Advertisement

مزید پڑھیں؛ عمران خان کی جیو، شاہ زیب خانزادہ اور عمر فاروق کیخلاف قانونی کارروائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے انہیں واپس کر دی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہماری چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آٗئی کی قیادت سے بات ہوئی ہے، خان کچھ گھنٹوں میں اپنے فیصلوں کا اعلان کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ 13 جماعتوں کا اتحاد اکیلے کپتان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، پرویز الٰہی

مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ ہم کپتان کے ساتھ ہیں، پرویز الٰہی

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر