
پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، شازیہ مری
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ سب کو ملکر اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت امریکہ میں ہیں، یو این کے فورم پر ان کی میٹنگ ہورہی ہے، وہاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پاکستان کا مقدمہ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے بہت مضبوط انداز میں رکھا اور یہ ہمارے وزیر خارجہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا تسلیم کرتی ہے کہ کلائمیٹ کی وجہ سے پاکستان نے بہت نقصان پہنچایا ہے جبکہ جیسے ہی ہمارے پاس غیر معمولی سیلاب آئے تو بلاول نے کمر کس لی۔
ان کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں یو این کی توجہ اہم مسئلے پر لانا یہ ایک پیشن ہے، اب بھی جو کانفرنس ہورہی ہے جبکہ اس میں پاکستان کا مقدمہ رکھ رہے ہیں اور کلائمیٹ چینج کو بتایا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ دنیاکی ضرورت ہے، یہ کامیابی پاکستان کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے وظائف دے رہا ہے، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کا وزیر خارجہ عالمی سطح پر ملک کا مقدمہ رکھ رہا ہے، ابھی کانفرنس میں دیگر ممالک کے وزیر خارجہ موجود ہیں جبکہ بھارت کے وزیر خارجہ کی بات کا بلاول بھٹو نے جواب بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایک مؤقف رکھا ہے کہ ہم ساؤتھ ایشیا میں کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ رشتے اچھے کرنے پر ہمیں ملک کے اندر بھی تنقید کی جاتی رہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ یہ سمجھا ہے کہ پڑوسی کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہیئں۔
شازیہ مری نے کہا کہ ساؤتھ ایشیاء کے ممالک کو سہولیات کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کو غربت کا سامنا ہے جبکہ یورپی یونین کی طرح ہمیں بھی اس بلاک کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت صرف نفرت کو فروغ دے رہی ہے جبکہ بلاول بھٹو نے بیان میں پہلے کوئی پہل نہیں کی تھی اور پاکستان ایسی اسٹیٹمنٹ کا جواب دینا جانتا ہے، پاکستان تھپڑ کا جواب تھپڑ سے دے گا،
ان کا کہنا تھا کہ یہاں صرف ایک جماعت نہیں بلکہ سب پاکستانی ہو کر مقابلہ کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ کمزور آبادی کو متاثر کرتا ہے، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں تو بتایا گیا تھا بھارت ایک سیکولر ملک ہے جبکہ اگر بلاول بھٹو نے سچ بولا ہے تو کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک ہے، وہ کشمیر پر بھی ایک ہے، آج بھی اگر آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو برا بھلا کہہ کر پاکستان کو دہشت گرد کہہ کر نکل جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا، تھپڑ ماروں گے تو تھپڑ پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہوا نیوکلیئر ملک ہے جبکہ اس کی بیٹی نے بھی کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 70 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کے لیے کشمیر وہ ایشو ہے جو حل کیا جانا چاہیئے، یہ حل تو نہ ہوا لیکن مودی سرکار نے اس کو بہت زیادہ پیچیدہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ مودی ایک فاشسٹ لیڈر ہے جبکہ آج وہاں کانگریس بھی احتجاج کررہی ہے اور یہ ہمیں کیا بتا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے رویے کے مودی سرکار کے خلاف کل پورے پاکستان میں ہر ضلع میں بلاول بھٹو کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کی ریلیاں نکالی جائیں گی اور یہ جماعت کی بات نہیں ہے یہ پورے پاکستان کی بات ہے، سب کو پاکستانیوں کو ملکر اظہار یکجہتی کےلیے کھڑا ہونا پڑے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دہشت گرد نہیں بلکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جانیں دی ہیں، آرمی پبلک اسکول کا سانحہ اور ہم نے بی بی کو کھویا ہے، ہم چاہتے ہیں بلاول بھٹو محفوظ رہیں جبکہ وہ مودی جیسے وزیر اعظم کو بھی للکار سکتا ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ جہاں جہاں انسانی حقوق کی خلاف ہوگی، ہم وہاں کھڑے ہوں گے اور ہم اظہار یکجہتی منائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News