
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے اور وزیراعلیٰ کا عدم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک میں مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عمران خان مرکزی رہنماؤں سے اہم مشاورت کریں گے اور پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ لینے کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی۔
اجلاس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف کو ق لیگ سے ہونے والے سیٹ ارجسٹمنٹ پر ملاقاتوں پر بھی بریف کیا جائے گا اور ق لیگ کی جانب سے کتنی نشستوں پر اتحاد ہو گا اس پر بھی اجلاس میں مشاورت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کا 28 دسمبر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ
اس کے علاوہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں استفوں اسپیکر کے سامنے پیش ہو منظور کرانے کے حوالے سے بھی مشاورت ہو گی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنے آئندہ کے آپشنز کا بھی جائزہ لیں گے۔
خیال رہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور عمران خان کی رہاش گاہ کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔
ارکان قومی اسمبلی کا اہم اجلاس طلب
دوسری جانب قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بدھ کے روز ارکان قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کر رکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ارکان قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو دن 12 بجے کے پی ہاؤس پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اراکین قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ استعفوں کی منظوری سے متعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
ذرائع نے بتایا کہ تمام اراکین شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے، مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ کے پی ہاؤس میں اجلاس بہت اہم ہے، تمام اراکین اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی رکن غیر حاضر نہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News