Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الٰہی

Now Reading:

عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پرویز الٰہی
مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق کا اہم اجلاس آج طلب، اہم فیصلے متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ساتواں اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی خدمت کے فریضے کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، ان کی آواز پر لبیک کہیں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ قائداعظم کا اتحاد مضبوط ہے، دراڑیں ڈالنے کی ہر کوشش پہلے کی طرح ناکام ہوگی جبکہ سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے اور کوئی بھی سازش پنجاب کے عوام کی خدمت سے ہمیں روک نہیں سکتی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد عوام کی خدمت کیلئے ہے، ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔

اس موقع پر پنجاب کابینہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں 25 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

 چودھری پرویز الٰہی نے25 ہزار  کہا کہ سکولوں میں 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ 25 ہزار اساتذہ کی بھرتی کا عمل جلد از جلد شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

Advertisement

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے افراد کو پنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے فری لیگل ایڈ کے لئے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل 2022 اور کاشتکاروں کے لئے سولر پمپس کی فراہمی کے پروگرام کا دائرہ کار صوبہ بھر میں بڑھانے کی منظوری دے دی۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سولر پمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا، کاشتکار کو پانی کی فراہمی یقینی بنا جا سکے گی او رزرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

اس موقع پر کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو جلد ازجلد نئی پالیسی کو حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ دریائے چناب پر دو بڑے ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، چودھری پرویز الٰہی

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے 2 ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔

Advertisement

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بلایا جائے گا جبکہ انڈوومنٹ فنڈ بھی کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا۔

  اس موقع پر آئی آر ایم این سی ایچ، نیوٹریشن پروگرام پنجاب کی لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو خصوصی الاؤنس دینے اور خصوصی الاؤنس کو 5 ہزار روپے تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے محمد ساجد کی قائم مقام جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ کے عہدے پر تقرری کی منظوری دی اور کابینہ نے مینجمنٹ کمیٹی کو جنرل منیجر پنجاب پنشن فنڈ کے عہدے پر مستقل بنیادوں پر تقرری کے لئے ریکروٹمنٹ کا عمل شروع کرنے کی اجازت دے دی۔

پنجاب کابینہ نے کمرشل اکاؤنٹس میں موجود فنڈز کو استعمال میں لانے اور انوسٹمنٹ کی پالیسی اور کیش مینجمنٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کیش مینجمنٹ فنڈ کے ذریعے حکومتی سکیورٹیز میں انوسٹمنٹ کی جا سکے گی جبکہ فنڈز کے تمام امور کا جائزہ انوسٹمنٹ مینجمنٹ کمیٹی لے گی اور سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے پرافٹ کو ڈویلپمنٹ پر خرچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہم پولیس کو درپیش دیگر مسائل حل کرنے پر کام کر رہے ہیں، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

اس موقع پر سرگودھا میں چودھری انور علی چیمہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور انسٹی ٹیوٹ کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منضوری دے دی۔

چودھری پرویز الٰہی نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بہاولپور میں علاج معالجہ کی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے تھلیم سکین اور  ضروری مشینری خریدنے کی منظوری دے دی۔

انہوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے لئے 25 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے دی اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ صوبے میں پنجابی زبان اور کلچر کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور نظرثانی شدہ پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2020 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

 چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا شہباز شریف نے بیڑا غرق کیا ہے جبکہ قومی اخبارات کے ساتھ علاقائی اخبارات کو بھی اشتہارات کا مناسب کوٹہ ملنا ضروری ہے اور اشتہارات کے ذریعے ہی عوام کو آگاہی حاصل ہوسکے گی۔

  انہوں نے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سوشل میڈیا پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ دور ڈیجیٹل میڈیا کا ہے، ڈی جی پی آر میں سوشل میڈیا ونگ کو مزید موثر بنایا جائے۔

  اجلاس میں کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022/23 کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری دے دی اور کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 685 ارب روپے سے 726 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور پنجاب کی تاریخ میں رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران ترقیاتی فنڈ کے گزشتہ برس کے مقابلے میں 85 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے، چودھری پرویز الٰہی

اس موقع پر پبلک سیکٹر، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی مدت معیاد کیلئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ 2022 میں ترامیم، سرکاری کالجز میں گریڈ 19 تک کے پرنسپل کے عہدے پر تقرری کا اختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دینے اور لاہور میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ 300 ماحول دوست بسوں کی خریداری پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے، لاہور میں خواتین کے لئے علیحدہ بس سٹاپ بنائے جائیں گے اور علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی جبکہ نابینا اور دیگر معذور افراد کے لئے بسوں میں دروازے کے ساتھ خصوصی نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔

اس موقع پر پنجاب کابینہ کی بار ایسوسی ایشنز کے لئے 27 کروڑ روپے کی گرانٹ کے اجراء اور جناح پبلک سکول اینڈ کالج حافظ حیات، گجرات کے مین گیٹ سے ملحقہ اراضی کے حصول کے لیے 129.49 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی۔

پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل رولز 2012 کے تحت پنجاب انوائرمینٹل ٹربیونل کے ممبر (جنرل) محمد عرفان کی مدت میں توسیع کی منضوری جبکہ رحیم یار خان میں مینگو ریسرچ سینٹر کے قیام کے لیے سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منتقلی کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنا ہی اصل سیاست ہے، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

پنجاب مائننگ کنسیشن رولز، 2002 کے تحت معدنی ذخائر کے بہتر استعمال کے لیے لائم سٹون پالیسی، راک سالٹ یونیفارم پالیسی 2022 اور پنجاب مائننگ کنسیشن رولز 2002 کی متعلقہ دفعات میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔

اس موقع پر محکمہ تعلقات عامہ کے افسروں اور ملازمین کے لئے خصوصی الاؤنس کی اصولی اور وزیراعلیٰ آفس میں کام کرنے والے سکیورٹی عملے کیلئے اعزازیہ کی منظوری بھی دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اورپنجاب کابینہ نے مستقل چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل اور نئے انسپکٹر جنرل پولیس عامر ذوالفقار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا
قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی پر مزارِ قائد پر تقریب، وزیراعلیٰ سندھ کی حاضری
پاکستان کے بڑے ڈیمز میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ، کئی ڈیمز مکمل بھر گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا ایک روزہ دورۂ قطر، دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال
وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین
کراچی: برساتی پانی کھڑا ہونے سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہریوں کو شدید مشکلات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر