وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتنے کم وقت میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر داخلہ سے مشاورت کی۔
رابطے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ سے کل صبح تک پولنگ اسٹیشنز سیکیورٹی پر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کل 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اتنے کم وقت میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
