Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے کپتان متحرک

Now Reading:

عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے کپتان متحرک
عمران خان

عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے پارٹی چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا حکومت پر قبل از وقت انتخابات کے لیے مسلسل دباؤ جاری ہے اور اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے آج شام لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران کو زمان پارک طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ عام انتخابات میں مضبوط امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی چیئرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران سے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے رائے طلب کریں گے اور آئندہ عام انتخابات میں حتمی امیدوران کا ود اعلان کریں گے۔

Advertisement

دوسری جانب عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں، عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں آج بھی جاری رہیں گی جبکہ ان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان آج مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ہر ڈویژن کے ارکان سے اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت بھی کریں گے۔

عمران‌ خان کی ارکان اسمبلی کو حلقوں میں پہنچنے اور انتخابات کی تیاری کی ہدایت

گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران‌ خان نے ارکان اسمبلی کو حلقوں میں پہنچنے اور انتخابات کی تیاری کی ہدایت کردی تھی۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں۔ 

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم انتخابات سے بھاگتی رہی تو وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اورخیبرپختونخوا کے صوبائی الیکشن کی طرف جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر