Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے

Now Reading:

وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے
سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش

 اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز سعودی عرب سے سعودی ایئر لائن کے ذریعے رات 1 بج کر 05 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچتے ہی سلیمان شہباز ایئرپورٹ پر کھڑے نجی طیارے میں سوار ہو کر لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے صاحبزادے کو گلے لگایا اور پھولوں کے ہار پہنا کر بیٹے سلمان شہباز کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ سلیمان شہباز کیسز کے باعث لندن منتقل ہوئے تھے، سلیمان شہباز کیسز میں شہباز شریف کے ساتھ شریک ملزم ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر کو سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ نیب کورٹ نے سلیمان شہباز کو مفرور قرار دے رکھا ہے، سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کے کیس میں نیب عدالت کو مطلوب ہیں۔

جینا مرنا پاکستان میں ہے، سلیمان شہباز

Advertisement

دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا تھا کہ چار سال بعد واپس جارہا ہوں، جینا مرنا پاکستان میں ہے۔

سلیمان شہباز نے وطن آمد سے قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ن لیگ دور میں کیسز بنے، پی ٹی آئی حکومت نے ختم کیے۔

شہباز شریف کے صاحبزادے نے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل کے معافی مانگنے پر ثابت ہوا کہ ہمارے نظام کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہماری خلاف مقدمات بنوائے اور مسلسل جھوٹ بلوایا گیا، وہ کیسز نہ بناتے تو برخاست کردیا جاتا، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہ کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر