Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم

Now Reading:

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز کی جانب  سے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کی جس دوران سلمان شہباز کے وکیل امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

وکیل نے دلائل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد ایف آئی آر ہوئی  جس پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت کا کہنا تھا کہ پٹشنر کی عدم موجودگی میں حفاظتی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے۔

اس موقع پر وکیل نے کہا کہ  گیارہ دسمبر سعودی ایئرلائن پر سلمان شہباز پاکستان واپس آئیں گے تاہم ایئرپورٹ سے عدالت آنے تک سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا جائے

دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایئر پورٹ پر سلیمان شہباز کو گرفتار نہ کرنے اور 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ سلیمان شہباز نے اپنے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سلیمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ذریعے استدعا کی ہے کہ انہیں دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ سلیمان کو شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور لاہور کی احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
انڈسٹری کا پہیہ چلانے کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی اشد ضروری ہے، عاطف اکرام
صوبائی وزیر سے ایوان صنعت و تجارت ساہیوال کے وفد کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر