Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں اور سرکاری محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے صوبے میں کفایت شعاری پالیسی پر عملدر آمد کیلئے سخت ہدایات جاری کردیں جبکہ تمام سرکاری محکموں کے نان ڈویلپمنٹ اخراجات میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب بھر میں سرکاری اراضی کامکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی کی تفصیلات 7 روز کے اندر وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائیں اور سرکاری اراضی کو شفاف طریقے سے نیلام کرنے کیلئے جامع پالیسی بھی تیار کی جائیگی۔

Advertisement

چودھری پرویزالٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے آؤٹ آف باکس اقدامات کی ہدایت بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے ریونیو بڑھانے کیلئے منفرد انداز سے نئے اقدامات متعارف کرائیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اہداف کا حصول مقررہ مدت میں یقینی بنانا متعلقہ اداروں او رمحکموں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے ریونیو کے ٹارگٹس کے حصول کیلئے دن رات ایک کردیں جبکہ صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ریونیو میں اضافے سے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ بنیادی سہولتیں دی جائیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ محسن لغاری، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، ایم این اے حسین الٰہی، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement

 اجلاس میں صوبے میں جاری ترقیاتی پروگرام اورمالیاتی امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر