عمران خان کی اسلام آباد میں خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید لفظوں میں مذمت
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید لفظوں میں مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام مین عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں آج ہونے والے خودکش دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی
عمران خان نے کہا کہ ملک کی امن و امان کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، امن و امان کی صورتحال کا خراب ہونا امپورٹڈ حکومت اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دہشتگری حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے سپاہیوں کو بہادری دکھاتے ہوئے لوگوں کی قیمتی جانیں بچانے پر سیلیوٹ پیش کرتے ہیں۔
Strongly condemn the suicide terrorist attack in Islamabad today. Salute the brave police officer who was martyred saving lives & greater destruction. The law & order situation is deteriorating rapidly across the country reflecting total failure of Imported govt & intel agencies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 23, 2022
یہ بھی پڑھیں؛ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی، عمران خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
