Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئینی عہدے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، شاہ محمودقریشی

Now Reading:

آئینی عہدے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، شاہ محمودقریشی
شاہ محمودقریشی

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئینی عہدے کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  ملک میں دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے، سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے کسان اور تاجر پریشان ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں معیشت نہیں ہے اور ملک کو بنانا ری پبلک سے تشبیہ دی جارہی ہے جو افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب نے اختیارات سے تجاوز کیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں، شاہ محمودقریشی

Advertisement

شبلی فراز: 

رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ 8 ماہ سے دیکھ رہےہیں روز تماشا لگایاجاتا ہے اور آج ایک گورنر منتخب لوگوں کو برطرف کررہا ہے، جو گورنر نے کیا وہ کسی ٹیک اوور سے کم نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ملک کو کمزور کررہی ہے اور یہ لوگ عمران خان کے خوف سے اداروں کا مذاق بنارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دانستہ سیاسی بحران پیدا کیا گیا ہے اور اس طرح ملک کو سیاسی عدم استحکام کا شکارکرنا خطرناک ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بیک ڈور یا براہ راست مذاکرات ہوتے رہتے ہیں لیکن ان تمام مسائل کا حل شفاف انتخابات ہیں۔

حماد اظہر:

Advertisement

سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے کہا کہ کل رات گورنر نے پورا قانون ہی تبدیل کردیا ہے،آئین میں شق بھی تبدیل کرنی ہو تو دوتہائی اکثریت درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہپچھلے8ماہ میں معیشت کا جوحال ہوا کسی سےڈھکا چھپا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں، شاہ محمودقریشی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر