Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں، شاہ محمودقریشی

Now Reading:

ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں، شاہ محمودقریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں، قانونی اور آئینی فیصلے کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کارکنان پر لاٹھی چارج اور ان کی بلاجواز گرفتاریوں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرامن احتجاج کے آئینی حق سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا پہلا جلسہ منعقد نہیں ہو رہا، م نے اٹک، جہلم، میانوالی میں پر امن جلسے منعقد کیے، خیبر پختون خواہ اور سندھ میں بھی ہمارے جلسے دیکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پرامن رہتے ہوئے اور قانون اور ضابطے کی پاسداری کرتے ہوئے تمام جلسے منعقد کیے ہیں اور آج ہونے والے جلسے سے متعلق بھی رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے یکدم رویہ تبدیل ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جو آگ کو بھڑکانے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ صرف سیالکوٹ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے پنجاب کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج سیالکوٹ تشریف لائیں گے اور خطاب کریں گے،بہتر یہی ہے کہ ہمارے راستے میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔

شاہ محمود قریشی نے  کہا ہے کہ آج ہمارے کارکنان جلسے میں شرکت کیلئے نکلیں گے اور جلسہ بھی شیڈول کے مطابق منعقد ہو گا اور اگر رخنہ اندازی کی کوشش کی گئی اور پر امن  کارکنان پر کسی قسم کا تشدد کیا گیا تو اس کے ذمہ دار حمزہ شہباز، پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے حصول کی جدوجہد کیلئے، ہاتھوں میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تھامے، سیالکوٹ جلسہ میں شریک ہوں۔

خیال رہے کہ آج صبح  رہنما پاکستان تحریک انصاف عثمان ڈار، عمر ڈار، حافظ حامد رضا، علی اسجد ملہی، سعید احمد بھلی، بیرسٹر جمشید غیاث اور دیگر مقامی لیڈرشپ سمیت پارٹی کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اخراجات کو کم کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
فیکٹریوں اور بینکوں سے بھاری رقم لے کر جانے والوں کو لوٹنے والا سب سے بڑا گروہ پکڑا گیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر