
ملک میں معاشی استحکام لانا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا اور ملک میں معاشی استحکام لانا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے گورنر بلتستان سید مہدی شاہ کی سے ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر گلگت بلتستان نے جی بی کے طلباء کا پنجاب کی یونیورسٹیوں میں کوٹہ بڑھانے کے حوالے سے بھی بات کی جبکہ گورنر پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ اس کوٹے کو مذید بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانی ہے، گورنر پنجاب
اس موقع پر گورنر پنجاب نے گلگت بلتستان کے لوگوں کی ایمانداری اور صوبے میں جرائم کی شرح انتہائی کم ہونے کے امر کو سراہا۔
دوسری جانب گورنر بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو سیاحتی اعتبار سے دنیا میں منفرد مقام حاصل ہے اور بیرونی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لئے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام لانا بہت ضروری ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بے شمار قابل دید قدرتی شاہکار ہیں جو کہ غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسائل ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، گورنر پنجاب
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News