Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانی ہے، گورنر پنجاب

Now Reading:

ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانی ہے، گورنر پنجاب
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے خواجہ آصف کی رہائش گاہ پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں سیالکوٹ کی تاجر برادری میں موجود ہوں، سیالکوٹ کی بنائی ہوئی فٹ بال بار بار استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مِلک بہت بڑے چیلنج سے گزر رہا ، آج ملک کے بہت بڑے مسلئے میں ایک بہت بڑا مسئلہ فارن ایکسچینج ہے جس میں سیالکوٹ کا بہت اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 2013 میں سب سے بڑا مسلۂ لوڈ شیڈنگ کا تھا لیکن میاں نواز کی قیادت میں اس پہ قابو پایا جس میں سر فہرست خواجہ آصف تھے۔

مزید پڑھیں؛ ملک میں ترقی کا سفر نئے جذبے سے دوبارہ شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں، گورنر پنجاب

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سی این جی کو ملک میں لایا گیا، تعلیم اور صحت کو بہتر کیا گیا جبکہ ہماری جی ڈی پی گُروتھ 5.8 تک گئی۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے تعلیم اور صحت بنیادی ضرورت ہے انہوں نے اس پہ کام نہیں کیا، خود انکے سی ایم نے اعتراف کیا کہ بزدار کے دور میں صوبہ بہت پیچھے گیا لیکن پھر بھی ہم نے اس مشکل چیلنج کو لیا اور آج ان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نےمزید کہا کہ سابقہ ادوار میں ہمیشہ مہنگائی کو لگام ڈالی لیکن ہم نے سیاست نہیں ریاست بچانی ہے، اس وقت بات ملک کی ہے وہ ہمارے لیے مقدم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
قیمتوں میں اضافے سے سگریٹ کو نوجوانوں کی پہنچ سے دور کیا جا سکتا ہے، شہلا رضا
آرمی چیف سے پاکستانی ہاکی ٹیم کی ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر