Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ڈرون کارروائی کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ڈرون کارروائی کرنے کا فیصلہ
سندھ پولیس

سندھ پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ڈرون کارروائی کرنے کا فیصلہ

سندھ پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع سندھ پولیس کے مطابق  سندھ  کے کچے کہ علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف اب ڈرون کارروائی  ہوگی۔ ڈرون ٹیکنالوجی ابابیل فائیو میزائل کا باقاعدہ تجربہ بھی کرلیا گیا۔

آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی جانب سے کچے میں آپریشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی خریدنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں سے نمٹنے کیلئے سرگرم

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کچے میں ڈاکوؤں کو ڈرون حملے سے مارنے کے آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پہلے تجربے کے طور پر ڈرون سے مختلف  تصاویر  لی گئیں۔ یہ تجربہ گھوٹکی  کے کچے علاقے میں کیا گیا۔

Advertisement

ابابیل فائیو کمپنی کے اسٹاف نے پولیس کے ساتھ مل کر گھوٹکی کے کچے میں مسلح ڈرون کو اڑایا۔ ڈاکوؤں کے ٹھکانو کی تصاویر لے لی گئیں، ڈرون کے ذریعے ٹارگٹ لاک بھی کیے گئے۔

کچے کے علاقے میں آپریشن کے ماہر پولیس افسران نے ابابیل فائیو کا جائزہ لیا اور اسے آپریشن  کے لیے کامیاب قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: گھوٹکی، ڈاکوؤں کے حملے میں ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید

پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈرون میزائل دو سے تین گھنٹے تک بغیر رکے آپریشن جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈرون ابابیل 15 سو سے 2  ہزار میٹر بلندی پر اڑنے کی  صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈرون اسٹرائیک کے لیے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم وہیکل  کچے کے علاقے سے 35 کلومیٹر دور رہ کر آپریشن سرانجام دے سکتا ہے۔

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ڈرون کہ ذریعے ڈاکوؤں کے گھروں اور ان کے خفیہ ٹھکانوں کی ویڈیوز بنائی گئی  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر