Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش

Now Reading:

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے لاہور میں پیش ہو گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ایک سوالنامہ سلیمان شہباز کو دیا گیا ہے، جس کے جواب کیلئے سلیمان شہباز نے کچھ وقت مانگا ہے تاکہ سلیمان شہباز کی جانب سے تفصیلی تحریری جواب جمع کرایا جاسکے۔

ایف آئی اے نے مزید کہا کہ امکان ہے سلیمان شہباز ایک ہفتے میں جواب جمع کروا دیں گے۔ سلیمان شہباز پر 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر کے شامل تفتیش ہوئے۔

سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظور

Advertisement

دو روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سلیمان شہبازکی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں چودہ روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہبازاپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سلیمان شہبازکے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا تھا کہ عدالت نے سلیمان شہباز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سلیمان شہباز عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سلیمان شہباز کا ملک واپسی فیصلہ، حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر

Advertisement

ایف آئی اے اور نیب مقدمات میں سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

سلیمان شہباز کی گفتگو

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلیمان شہباز نے کہا کہ الحمد اللہ میں آج چار سال دو ماہ بعد واپس آیا ہوں اورمیں نے اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے۔

سلیمان شہبازنے کہا کہ پچھلے چند سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال احتساب کے نظام پر کالا دھبہ ہے۔ شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر