Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی ترقی کراچی سے جڑی ہے لیکن کراچی مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان

Now Reading:

ملک کی ترقی کراچی سے جڑی ہے لیکن کراچی مسلسل نظر انداز ہو رہا ہے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان

کراچی کی ترقی کیلئے تمام جماعتوں کیساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی ترقی کرتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے لیکن کراچی کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور متعلقہ اداروں کی غفلت پر ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہکراچی میں ہر جگہ لوٹ مار مچی ہوئی ہے، شہر میں اب نوجوان مایوس ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج 60 لاکھ سے زائد نوجوان اس ملک کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں ان نوجوانوں میں ڈاکٹرز انجینئرز شامل ہیں لیکن غریب لوگوں پر اسکول کے بھی دروازے بند ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سرکاری اسکول و کالج سے نکلنے والے ملک کی باگ ڈور سنبھالتے تھے  اور آج سرکاری ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں، کراچی اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے اور شہر کے حکمران سیٹ کے چکر میں لگے ہیں ، کسی کو کوئی غرض نہیں کہ شہر کی سڑکیں کس حالت میں ہیں ۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر نے آتے ہی نوازنا شروع کردیا ہے، تعیناتی کے بعد شیڈول بھی جاری کردئے گئے اور اس وقت شہری چاہتے ہے کہ الیکشن ہوجائے لیکن پارٹی کی بندر بانٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی تبدیلی کی گئی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس بار بلدیاتی انتخابات میں دونوں پارٹیاں جان جائیں گی کہ اب انکی کراچی میں کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ کراچی کے عوام سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد جو میئر ہوگا وہ ذمہ داریاں سنبھالے گا، ایم کیوایم والے لوٹ مار کےلیے اپنا ایڈمنسٹریٹر چاہتے ہیں، ان کو ناجائزکاموں پرپردہ ڈالنا مقصود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر