Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی یہ سوچ ہے پی ڈی ایم کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ معشیت تباہ ہوچکی ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی صنعت ٹیکسٹائل نقصان میں ہے، ایل سیز نہیں کھل رہے تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال کیا جائے جبکہ دعوہ کرکے آئے تھے کہ چھ ماہ میں ملک کی ٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معشیت تباہ ہوچکی ہے جبکہ پاکستان تیزی سے ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ادویات کے لیے خام مال نہیں ہے جبکہ  تیزی کے ساتھ ڈالر بھی یہاں سے فرار اختیار کررہا ہے اور غیر یقینیصورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛آنے والے دنوں میں چیلنجز میں اضافہ ہوگا، شاہ محمود قریشی

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے ملک کے مسائل کا حل عام انتخابات ہیں جبکہ ہم نے اسپیکر کو استعفے قبول کرنے کے لئے ملاقات کا وقت مانگا ہے اور ہم نے کہا ہے کہ آپ نے تحریک انصاف کے استعفوں پر بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم استعفوں کے لیے پیش ہونے کو تیار ہیں جبکہ ضمنی الیکشن میں بھی بھرپور طریقے سے عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ہمارا مطالبہ امپورٹڈ حکومت کا خاتمہ ہے، شاہ محمود قریشی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول زرداری نے سات ماہ میں 1 ارب 75 کروڑ روپے بیرونی دوروں پر خرچ کیے ہیں، لوگوں کو ان اخراجات کا حساب دیں جبکہ آج بھی گو مگو کی صورتحال ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر