 
                                                                              سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ایوان وزیراعلیٰ میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں 160 سے زائد ممبران نے شریک کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل میں حائل آئنی رکاوٹوں پر بھی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی زیر صدارت گورنر کی جانب سے اعتماد کے ووٹ لینے پر اہم اجلاس
اجلاس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ارکان اسمبلی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اراکین کو لاہور میں رہنے کی ہدایت دی جبکہ کل تمام ارکان کو پنجاب اسمبلی پہنچنے کی بھی ہدایت دی۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کبھی بھی 186 ارکان پورے نہیں کر پائے گی، تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ ہم ہر صورت اسمبلی سے نکلیں گے، تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کے بعد ہم اسمبلی تحلیل کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 