Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینظیر بھٹو کا یوم شہادت، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا خراج عقیدت پیش

Now Reading:

بینظیر بھٹو کا یوم شہادت، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا خراج عقیدت پیش
بینظیر بھٹو

شہید بینظیر بھٹو کا یوم شہادت، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کا خراج عقیدت پیش

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پندرہویں یوم شہادت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو  خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ہم ہر روز یاد کرتے ہیں

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہِ مفاہمت دنیا کا مشترکہ میراث ہے، دخترِ مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابلِ عمل لائحہ عمل بھی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ہم ہر روز یاد کرتے ہیں، ہم ہر روز محترمہ کے فکر اور ویژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

Advertisement

شہید محترمہ بینظیر جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں

انکا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے دور سے بہت آگے کا ادراک رکھنے والی کرشماتی لیڈر تھیں، ان جیسے کرشماتی لیڈر صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ نفرت نہ کرنا اور دوسروں کو معاف کرنا سکھایا۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان میں جمہوری جدوجہد کی معمار تھیں، شہید بینظیر پسماندہ طبقات، اقلیتوں کے حقوق کی محافظ اور خواتین کی ترقی و خودمختاری کی عملی جدوجہد کی علمبردار تھیں۔

بینظیر بھٹو وفاق کی علامت تھیں

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بینظیر بھٹو وفاق کی علامت تھیں، یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریے کی کامیابی ہے  آج جمہوری قوتیں ایک پیج پر ہیں، ملک کی جمہوری قوتیں ارضِ وطن کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ و فلسفہ پر سختی سے کاربند رہتے ہوئے اپنی جدوجہد آگی بڑھائے گی، پیپلزپارٹی ملک سے غربت، بھوک اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرے گی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں روادری، مساوات اور بھائئی چارے پر قائم معاشرہ تشکیل دینے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کو اسلامی دنیا کا رول ماڈل ایک مضبوط جمہوری وفاقی ملک بناکر دم لیں گے اور ہم پارلیمان، جمہوریت کو مضبوط بناکر سماجی و معاشی انصاف کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement

آصف علی زرداری کا پیغام

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے محترمہ بینظیر بھٹو کے پندرہویں یوم شہادت کے موقع پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے میری رہنمائی کی اور اب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی فلاسفی میری رہنمائی کر رہی ہے، آئین اور جمہوریت کی خاطر انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا۔

محترمہ بینظیر صبر اور برداشت کی علامت تھیں

آصف زرداری نے کہا کہ محترمہ صبر اور برداشت کی علامت تھیں، بی بی نے بہادری، صبر اور برداشت سے آمروں کے خوف کے بت کو پاش پاش کیا۔

انکا کہنا ہے کہ ہم میں وہ خون نہیں جو مشکلات کی آگ کی تپش سے موم کی طرح پگھل جائے، جبر کے حالات سے گزر کر کندن بننا ہمیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے سکھایا ہے۔

موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تسلسل محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خوبصورت خواب تھا، میں نے محترمہ شہید کے اس خواب کی تکمیل کردی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، ملک مضبوط اور پائیدار جمہوریت کے راستے پر گامزن ہوگا، اداروں کی طرف سے سیاست سے لاتعلقی اور صرف آئین پر عمل کرنے کا اعلان بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہے، اس سے جمہوریت کو استحکام ملے گا۔

ہم ملک کو جنت بنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں

آصف زرداری نے کہا کہ ہم ملک کو جنت بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عوام برسر روزگار ہو، نوجوان کو آگے بڑھنے کے مساوی موقع ہوں، خواتین ڈر اور خوف سے آزاد ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں عورتوں کا قابل احترام مقام ہو یہ ہوگا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان، ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے اس خواب کی تکمیل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف؛ اقتصادی جائزہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کیلئے وزیر خزانہ امریکہ روانہ
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے میں تاخیر کی بڑی وجوہات سامنے آ گئیں
خیبر پختونخوا میں نئی سیاسی صف بندی، نئے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب کی دوڑ شروع
پرائیویٹ حج بکنگ سست روی کا شکار، ہزاروں عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کا خدشہ
پاکستانی کسٹمز کی بڑی کارروائی، لانچوں سے ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل ضبط
پروازوں میں تاخیر کا خدشہ، پی آئی اے کا مسافروں کے لیے اہم سفری ہدایت نامہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر