Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران اسماعیل

Now Reading:

آج اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوجائے گا، عمران اسماعیل
عمران اسماعیل

الیکشن کے بعد 2023 معاشی ترقی کا سال ثابت ہوگا، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ آج اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوجائے گا۔

عمران اسماعیل نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چل رہی ہے پہلے پنجاب اور 10 سے 15 دن بعد کے پی اسمبلی کو تحلیل کریں، آج اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا فیصلہ ہوجائے گا، یہ طے ہے کہ اسمبلی تحلیل دسمبر میں ہی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ کیسز معاف کرانے آئے ہیں، سلیمان شہباز چوری کر کے بھاگا ہوا ملزم واپس آگیا ہے، سلیمان شہباز کی پریس کانفرنس چور مچائے شور والی بات ہے۔

اعجاز چوہدری کی گفتگو

دوسری جانب اعجاز چوہدری نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں لبرٹی میں پاور شو ہوگا، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں اسکرینز پر خطاب دکھایا جائے گا، جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اعلان متوقع ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ 3مرتبہ پاکستان آئے اور 3مرتبہ امریکا گئے، یورپی مشنز میں 4ماہ سے عملے کو تنخواہ نہیں دی گئی، ان کو اپنے سیر سپاٹوں کی پڑی ہے ملک بحران کا شکار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قانون سازی کی ضرورت انتخابات ہوتے ہیں، الیکشن کمیشن کہے انتخابات نہیں کراسکتے اس کو آئین تسلیم نہیں کریگا، اسمبلی تحلیل کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانا ضروری ہیں۔

اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے ان کا ردعمل دیکھیں گے، سیاسی جدوجہد کے نتائج ہمیشہ آتے ہیں، جو انتخاب مارچ میں نہ ہوسکا وہ مئی میں چلا جائے گا۔

حکومت پر بڑے وار کے لیے بڑا فیصلہ؛ کپتان نے فیلڈنگ سیٹ کرلی

خیال رہے کہ حکومت پر بڑے وار کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان نے فیلڈنگ سیٹ کرلی تاہم اسمبلی کی تحلیل کا اعلان بیس دسمبرسے قبل ہوگا۔

گزشتہ روز  سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

Advertisement

اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈیم ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے،20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے انھیں اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ اسمبلیاں تحلیل کرنے کی حتمی تاریخ؟ صدر مملکت کی زمان پارک آمد متوقع

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
نیب کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
عطاء تارڑ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری
ملک میں بارش کے ایک اور سسٹم کی انٹری، محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی
کراچی میں کہیں بھی سرکاری قیمت روٹی دستیاب نہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر